پاکستان

کراچی رہائش کے لحاظ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل

جولائی 13, 2023

کراچی رہائش کے لحاظ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل

عالمی جریدے دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو دنیا میں رہائش کے لیے 10 بدترین شہروں میں شامل کیا ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)کے گلوبل لیوایبلٹی انڈیکس 2023 میں 173 شہروں میں کراچی کا نمبر 169 ہے اور اس سے نیچے صرف لاگوس، الجزائر، تریپولی اور دمشق ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے کراچی وہ واحد شہر ہے جو اس انڈیکس میں شامل ہے۔

یہ انڈیکس دنیا بھر کے شہروں کی کورونا کے بعد کی بحالی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اور پانچ انڈیکٹرز کی بنیاد پر زندگی کے حالات کی ریٹنگ کرتا ہے، ان میں استحکام، نظام صحت، کلچر، ماحولیات، تعلیم اور انفراسٹکچر شامل ہیں۔

شہروں میں رہنے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سے 100 تک کا سکور دیا جاتا ہے۔ ایک کو ناقابل برداشت سمجھا جاتا ہے اور 100 کو مثالی سمجھا جاتا ہے۔

کراچی کا 100 میں سے مجموعی سکور 42.5 ہے جو ایک مثالی سکور سے کم ہے۔ کراچی کو سب سے کم 20 نمبر استحکام کے حوالے سے ملے ہیں، یہ سکور 2022 میں بھی یہی تھا، اس کا مطلب ہے کہ ایک برس میں حالات کچھ زیادہ نہیں بدلے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو نظام صحت کے حوالے سے 50، کلچر اور ماحولیات پر 38.7، تعلیم پر 75 اور انفراسٹکچر پر 51.8 سکور ملا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے