عالمی خبریں

انڈیا جانے والی سیما حیدر سےمحکمہ انسداد دہشتگردی کی تفتیش

جولائی 18, 2023 < 1 min

انڈیا جانے والی سیما حیدر سےمحکمہ انسداد دہشتگردی کی تفتیش

Reading Time: < 1 minute

آن لائن ویڈیو گیم ’پب جی‘ کے ذریعے انڈین شہری سے دوستی کر کے انڈیا جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر سے محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے تفتیش کی گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے اپنے چار بچوں کے ساتھ انڈیا آ کر سچن مِینا نامی شخص کے ساتھ رہنے والی سیما غلام حیدر سے اترپردیش پولیس کا محکمہ انسداد دہشت گردی کا سکواڈ تفتیش کر رہا ہے۔

سیما حیدر نے سچن مِینا سے آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے ذریعے دوستی کی تھی۔

سچن مِینا، ان کے والد اور سیما حیدر سے اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں نامعلوم مقام پر تفتیش کی گئی۔

اتر پردیش پولیس کے مطابق 30 برس کی سیما اور 22 برس کے سچن دارالحکومت نئی دہلی کے قریب نوئیڈا میں رہتے ہیں جہاں سچن کریانے کا سٹور چلاتے ہیں۔ اِن دونوں کی 2019 میں ’پب جی‘ پر دوستی ہوئی تھی۔

سیما کو چار جولائی کو ویزے کے بغیر نیپال کے راستے انڈیا آنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن کے ساتھ چار بچے بھی تھے جن کی عمریں سات برس سے کم تھیں جبکہ سچن کو پولیس نے خاتون کو غیرقانونی طور پر پناہ دینے پر گرفتار کیا تھا۔

چار جولائی کو ہی دونوں نے میڈیا پر ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف کیا تھا اور انڈین حکومت سے التجا کی تھی کہ انہیں شادی کرنے اور ملک میں رہنے کی اجازت دی جائے۔

رواں ماہ کے آغاز میں سیما نے این ڈی ٹی وی کو بتایا تھا کہ ’میرے شوہر ہندو ہیں تو میں بھی ہندو ہوں۔ میں اپنے آپ کو اب انڈین سمجھتی ہوں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے