عالمی خبریں

محمد بن سلمان اور صدر اردوغان کی ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

جولائی 18, 2023 < 1 min

محمد بن سلمان اور صدر اردوغان کی ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

Reading Time: < 1 minute

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو جدہ کے قصر السلام میں ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوغان کا خیر مقدم کیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترکیہ کے صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر نے سرکاری مذاکرت کیے۔ دونوں ملکوں نے کئی دوطرفہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کا سعودی عرب میں خیر مقدم کرتے ہوئے صدر اردوغان کے مملکت کے دورے اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے پہلووں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل اور شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔

قبل ازیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے صدر کا خیرمقدم کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے