اہم خبریں متفرق خبریں

غیرملکی خاتون کی باجوڑ میں شادی، مذاق کرنے والانوجوان گرفتار

جولائی 30, 2023 < 1 min

غیرملکی خاتون کی باجوڑ میں شادی، مذاق کرنے والانوجوان گرفتار

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی باجوڑ آمد کی جعلی خبر چلانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے کارروائی کرتے ہوئے صارف محمد گلاب خان ولد گل حبیب جان سکنہ تلے سالارزئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے فیس بُک پر پوسٹ دیکھنے کے بعد غیرملکی خاتون کو سکیورٹی دینے کے لیے مذکورہ علاقے کا رُخ کیا تھا تاہم وہاں جا کر معلوم ہوا کہ مذاق کیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق سنیچر کو سوشل میڈیا پر گردش کرنی والی جھوٹی خبر جس میں ایک غیر ملکی خاتون کے ضلع باجوڑ کے رہائشی محمد اسحاق خان سکنہ خونہ سالارزئی کی محبت میں گرفتاری اور باجوڑ آمد کا ذکر تھا پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ سوشل میڈیا صارف محمد گلاب کو گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی اور جھوٹی خبرے پھیلانا قانوناً جرم ہے۔جس کی سزا قانون میں واضح ہے۔
لہذا تمام سوشل میڈیا صارفین اس قسم کے حرکات سے گریز کریں اور ایک اچھے شہری بننے کا ثبوت دیں ورنہ قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے