کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ سومیہ عدالت میں پیش
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔
قبل ازیں ملزمہ کو لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے تک حفاظتی ضمانت دی تھی۔
منگل کو اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے کم سن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔
متاثرہ کم سن لڑکی رضوانہ کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی ہدایت پر مرکزی ملزمہ سومیہ کا اصلی شناختی کارڈ جمع کروا دیا گیا۔
عدالت نے
7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
ملزمہ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عاصم کی اہلیہ ہیں اور متاثرہ ملازمہ اس وقت لاہور کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں۔