روس میں طیارہ تباہ، صدر پوتن سے بغاوت کرنے والے نجی ملیشیا کے سربراہ ہلاک
Reading Time: < 1 minuteروس میں ایک طیارہ حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق طیارے کے مسافروں کی فہرست میں پرائیویٹ ملیشیا ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نجی طیارے کو حادثہ ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان پیش آیا ہے۔
طیارے میں سات مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔
اس سے قبل تاس نے رپورٹ کیا تھا کہ ماسکو کے شمال میں تویر کے علاقے میں ایک پرائیویٹ طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔
Array