پاکستان

جسٹس قاضی فائز اچھے انسان بطور جج اپروچ مختلف ہے: چیف جسٹس بندیال

ستمبر 11, 2023
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

جسٹس قاضی فائز اچھے انسان بطور جج اپروچ مختلف ہے: چیف جسٹس بندیال

پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

نئے عدالتی سال کے آغاز پر تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ تمام ساتھی ججوں کا اُن کے ساتھ برتاؤ بہت اچھا رہا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جہاں آزاد دماغ موجود ہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے، میرے دائیں جسٹس قاضی فائز عیسی بیٹھے ہیں جو بہت اچھے انسان ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک قابل تعریف شخصیت کے مالک ہیں اسی لیے میرے دل میں ان کے لیے عزت ہے ، میری اور ان کی اپروچ الگ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ صحافی معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے توقع ہوتی ہے وہ درست رپورٹنگ کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں پر کوئی غلطی ہوئی اسے عدالت نے نظرانداز کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا، اس فنڈ میں اگست 2023 میں چار لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگست میں بھی فنڈز میں رقم آنے کا مطلب عوام کا سپریم کورٹ پر اعتماد ہے۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ ڈیمز فنڈ کے اس وقت 18.6 ارب روپے نیشنل بنک کے ذریعے سٹیٹ بنک میں انویسٹ کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز فنڈ کی نگرانی سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ کر رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے