پاکستان

صحافی عمران ریاض بازیاب، گھر منتقل: سیالکوٹ پولیس

ستمبر 25, 2023

صحافی عمران ریاض بازیاب، گھر منتقل: سیالکوٹ پولیس

‎سیالکوٹ پولیس نے کہا ہے کہ صحافی عمران ریاض بازیاب کیے جا چکے ہیں، وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں.

سوشل میڈیا پر سیالکوٹ پولیس کی پوسٹ میں اس حوالے سے خبر دی گئی ہے.

‎ پولیس نے اپنے ٹویٹر ،فیسبک،انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پیج پر عمران ریاض خان کی بازیابی اور گھر منتقلی کے بارے میں پوسٹ کی۔

‎عمران ریاض خان کو 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

‎عمران ریاض خان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مسقط جارھے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیاتھا۔

‎گرفتاری کے بعد عمران ریاض خان کو آخری بار تھانہ کینٹ اور پھر سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا۔

‎عمران ریاض خان کے والد نے لاھور ھائی کورٹ درخواست دی کہ انکے بیٹے کو اغوا کیا گیا ھے۔

‎ 16 مئی کو والد ریاض خان کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں عمران ریاض خان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

‎ایف آئی آر کی تعزیرات کی دفعہ 365 کے تحت نامعلوم افراد اور پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی۔

چیف جسٹس لاھور ھائی کورٹ امیر علی بھٹی نے عمران ریاض خان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔

‎ ھائی کورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو 26 ستمبر تک آخری مہلت دی۔

‎عدالت کا کہنا تھا کہ 5 ماہ گزر گئے ھیں اور عدالت کا پیمانہ لبریز ھوچکا ھے۔

‎: آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی انٹیلیجنس چیف لاھور نہیں ھیں۔

‎: دوبارہ ورکنگ گروپ کااجلاس جمعہ کے روز ھوگا ۔

‎: آئی جی پنجاب نے 15 روز میں خوشخبری سنانے کی نوید دی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے