یہ صحافت نہیں، پی ٹی آئی کے صداقت عباسی کا انٹرویو روک دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا ٹی وی انٹرویو نشر نہ کیا جا سکا جس میں وہ پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے تھے۔
اسلام آباد میں ڈان نیوز کے سٹوڈیو تک صداقت علی عباسی کو ویگو ڈالے میں لایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق انٹرویو ریکارڈ کیے جانے کے وقت خفیہ ایجنسی کے اہلکار بھی سادہ لباس میں آس پاس موجود تھے۔
اینکر عادل شاہزیب کے پروگرام کے لیے ریکارڈ کروائے گئے انٹرویو کو ڈان گروپ کی انتظامیہ نے نشر کرنے سے انکار کیا۔
صداقت علی عباسی کی تین دن قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت بھی منظور ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے لاپتہ تھے۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے رہنما عثمان ڈار کا دنیا نیوز پر انٹرویو کامران شاہد نامی اینکر نے کیا تھا جس کو صحافت کے بجائے خفیہ ایجنسی کی ٹاؤٹی قرار دیا گیا۔
پاکستان میں میڈیا کے دو ہی بڑے ادارے ڈان گروپ اور جنگ گروپ صحافت کا پس منظر رکھتے ہیں دیگر تمام میڈیا گروپس کے مالکان اپنے دیگر کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے میڈیا انڈسٹری میں آئے۔

