اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملے، غزہ میں جوابی بمباری
اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ میں حماس کے اہداف پر جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔
قبل ازیں اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے گئے جن میں کم از کم ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔
دوسری جانب حماس کے درجنوں مسلح افراد جنوبی اسرائیل میں داخل ہو گئے ہیں۔
پورے جنوبی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں جسے سنیچر کی صبح تل ابیب کے بڑے علاقے میں سنا جا سکتا تھا۔
اسرائیل کی ریسکیو ایجنسی کے مطابق دو افراد اس میں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

