پاکستان

سپریم کورٹ پر معلومات تک رسائی کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا: سپریم کورٹ

اکتوبر 16, 2023

سپریم کورٹ پر معلومات تک رسائی کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا: سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کے ملازمین کی معلومات فراہم کرنے کی اپیل منظور کر لی ہے۔

پیر کو سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت پر معلومات تک رسائی کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا تاہم مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رجسٹرار آفس سات روز کے اندر درخواست گزار مختار احمد کو متعلقہ معلومات فراہم کرے۔

معلومات تک رسائی کے بنیادی حق سے متعلق قانون (Right to Information) کا اطلاق نہیں ہوتا تاہم آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت سپریم کورٹ معلومات دے سکتی ہے۔

‏جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ بھی فیصلے کا حصہ ہے۔

درخواست گذار کو سپریم کورٹ کے ملازمین کی مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے