پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کی درخواست ضمانت کی سماعت

اکتوبر 18, 2023

لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کی درخواست ضمانت کی سماعت

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے سماعت 14نومبر تک ملتوی کر دی

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں خاور مانیکا نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

خاور مانیکا پر قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے بعض یوٹیوبر اور ولاگر دعویٰ کر رہے ہیں کہ خاور مانیکا عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے