ملالہ مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کا نام لیں: فاطمہ بھٹو
Reading Time: < 1 minuteنوبل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں ہسپتال پر بمباری میں فلسطینیوں کے ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے جنگ بندی کے لیے کہا ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں کے لیے تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا تاہم سوشل میڈیا پر ملالہ کو تنقید کا سامنا ہے۔
مشہور مصنفہ فاطمہ بھٹو نے ملالہ کی ویڈیو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کا نام لے کر مذمت کریں۔
انہوں نے ملالہ سے کہا کہ جو ہے وہ کہیں، یہ نسل کشی ہے۔ اسرائیل کا نام لیں اور اُس کو ایک نسل پرست ریاست پکاریں۔
پاکستانی صحافی رانا عبداللہ حماد نے ملالہ یوسفزئی کی ویڈیو پوسٹ کر لکھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے کیا اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانے یا اس کا نام لینے پر پابندی ہے؟
Array