پاکستان

حفاظتی ضمانت دی جائے، نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اکتوبر 18, 2023

حفاظتی ضمانت دی جائے، نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک واپس آنے سے قبل حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

بدھ کو نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈویژن بینچ تشکیل دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی.

درخوست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف خصوصی پرواز سے وطن واپس آ رہے ہیں اور اُن کو عدالت کے سامنے پیش ہونے تک حفاظتی ضمانت دی جائے۔

صحافی ثاقب بشیر کے مطابق قدرے حیران کن معاملہ تھا نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر بغیر نوٹس کمرہ عدالت میں موجود بھی تھے.

عدالت کے پوچھنے پر روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب کی جانب سے مجھے باقاعدہ ہدایات ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

بغیر نوٹس کےہدایات کا بھی کہنے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کچھ حیران ہوئے ریمارکس دئیے ” آپ کو حفاظتی ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں کل کو آپ کہیں گے کہ فیصلہ ہی کالعدم قرار دے دیں پھر آپ چیئرمین نیب سے پوچھ لیں کہ آج ہی اپیل بھی decide کر دیتے ہیں.

نیب کے پراسیکیوٹر افضل قریشی نے بتایا کہ‏وہ جب اپیل فکس ہو گی تو اس وقت ہدایات لے کر دلائل دیں گے چیئرمین نیب ابھی بیرون ملک ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے