نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل، پنجاب کابینہ
پاکستان میں پنجاب کی نگراں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر دی ہے۔
سزا معطلی کی درخواست نواز شریف کی قانونی ٹیم کی جانب سے دی گئی تھی۔
نگران پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی درخواست پر وڈیو لنک کے ذریعے اُن کے وکلا کو سُنا۔
وڈیو لنک پر نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دلائل دیے۔
پنجاب کی نگراں کابینہ کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے
نواز شریف کے وکلا کی درخواست متفقہ طور پر منظور کر کے سزا معطل کر دی گئی۔
6جولائی 2018ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔
19ستمبر 2018کو میرٹ پر سزائیں معطل کرکے تمام کو رہا کردیا تھا۔
24دسمبر 2018کو العزیزیہ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔
31اکتوبر 2019کو میڈیکل گروانڈ پر نواز شریف کی سزا معطل کردی تھی۔

