نیب ترامیم فیصلے پر حکومتی اپیل، پانچ رکنی بینچ تشکیل
پاکستان کی سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز کی سرابراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے فیصلے پر اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
پانچ رکنی لارجر 31 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین،جسٹس جمال خان جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔
نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دیا تھا۔

