پاکستان

مولانا طارق جمیل کے جوان بیٹے کی موت، گولی مار کر خودکشی

اکتوبر 29, 2023

مولانا طارق جمیل کے جوان بیٹے کی موت، گولی مار کر خودکشی

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں معروف عالم دین اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی گولی لگنے سے موت ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی میاں چنوں کے مطابق عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری۔

ڈی ایس پی میاں چنوں کے مطابق عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

ڈی ایس پی کے مطابق عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

دوسری جانب مولانا طارق جمیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلمبہ میں اُن کے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔

اُن کے مطابق اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے اور آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ اُن کے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مولانا طارق جمیل کے دوسرے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر براہ راست ویڈیو پیغام میں بتایا ’میرے چھوٹے بھائی نے خودکشی کی ہے.انہوں نے گھر کے گارڈ سے بندوق لی اور خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی.

ان کے مطابق ’وہ بچپن سے شدید ڈپریشن کے مریض تھے. گزشتہ چھ ماہ سے ان کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرک شاک لگوائے جا رہے تھے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے