پاکستان

نیب ترامیم کیس فیصلے پر اپیلوں کی سماعت، سپریم کورٹ کا عمران خان کو نوٹس

اکتوبر 31, 2023

نیب ترامیم کیس فیصلے پر اپیلوں کی سماعت، سپریم کورٹ کا عمران خان کو نوٹس

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس فیصلے پر اپیلوں کی سماعت کوپریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ مقدمےکے تفصیلی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے احتساب عدالتوں کو نیب ریفرنسز پر حتمی فیصلے سے روک دیا ہے.

منگل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی.

اٹارنی جنرل منصور عثمان اور اومنی گروپ کے وکیل فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم انٹراکورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹس کو نیب ریفرنسزکے حتمی فیصلے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کوپریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے تفصیلی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا.

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس فیصلے پر اپیلوں کا جواب دینے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتی ہے.

عمران خان اس کیس میں مرکزی درخواست گزار تھے جن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا.

عدالت نے نیب، اٹارنی جنرل، تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوبھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے