پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جمعے کی صبح خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے لاہور نے جیل سے ہی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے لاہور کی ضلع کچہری عدالت پیش کیا۔
ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔
خدیجہ شاہ پر لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا مقدمہ بھی درج ہے جس میں وہ چار ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کی گئیں۔
قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی سپورٹر فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا.
خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 3نومبر کو طلب کیا تھا۔

