پاکستان

فواد چوہدری تیسری بار گرفتار، اسد قیصر جیل منتقل

نومبر 4, 2023

فواد چوہدری تیسری بار گرفتار، اسد قیصر جیل منتقل

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اسلام آباد سے ان کے بھائی فیصل چوہدری کے گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کو تیسری بار حراست میں لیا گیا ہے اس سے قبل اُن کی دو مقدمات میں ضمانت ہوئی تھی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اس قیصر کو گزشتہ رات اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسد قیصر کو خیبر پختون خوا میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ نے اسد قیصر کی گرفتاری مانگی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا۔

عدالت نے اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا پولیس کو اسد قیصر کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس اپنا پراسس مکمل کر لے لیکن اس میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت نہ لگے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے