پاکستان

کلر کہار جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر فورا روکی جائے: چیف جسٹس

نومبر 7, 2023
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

کلر کہار جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر فورا روکی جائے: چیف جسٹس

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز نے کلر کہار کے پارک کیں جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ کی رجسٹرار نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو خط ارسال کرتے ہوئے فوری طور پر مکمل معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔

خط کے مطابق مکمل معلومات کی فراہمی تک باغ صفا کلر کہار میں جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر روکی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار سے کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر کی منظوری کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے۔

رجسٹرار کے خط کے مطابق ڈان اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ باغ صفا کلرکہار میں جوڈیشل کمپلکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو اس کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔

خط کے مطابق چیف جسٹس نے معاملہ کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔ بتایا جائے قدیم پارک کی اراضی کو جوڈیشل کمپلیکس میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کلر کہار میں لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے ٹرانسفر 80 کنال زمین کا کیا بنا؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فوری معلومات فراہمی کا حکم دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے