پاکستان

چلاس میں سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس پر فائرنگ، 8 ہلاک

دسمبر 2, 2023

چلاس میں سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس پر فائرنگ، 8 ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقے میں شاہراہِ قراقرم پر ایک مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک اور 26کو زخمی کیا ہے۔

سنیچر کی رات دیامر کے ڈپٹی کمشنر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چلاس کے قریب گاہگوچ غذر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ بے قابو ہو کر سامن سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ابتدائی طور پر آٹھ افراد جان سے چلے گئے ہیں جبکہ 26 مسافر زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔

مرنے والوں میں پاکستان آرمی کے دو جوان بھی شامل ہیں۔

عارف احمد کے مطابق زخمیوں کو آر ایچ کیو چلاس منتقل کیا گیا۔

بس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے رہائشی سفر کر رہے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے