عالمی خبریں

جرمنی میں شدید برفباری سے افراتفری، فضائی اور ریل ٹریفک بند

دسمبر 3, 2023 < 1 min

جرمنی میں شدید برفباری سے افراتفری، فضائی اور ریل ٹریفک بند

Reading Time: < 1 minute

جنوبی جرمنی کے کچھ حصوں میں شدید برف باری نے افراتفری مچا دی ہے جبکہ باویرین ریاست کے دارالحکومت میونخ میں ہوائی اور ریل ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کی دوپہر تک پہلی بار پروازیں معطل کرنے کے بعد، میونخ ایئرپورٹ نے بعد میں کہا کہ وہ اتوار کی صبح چھ بجے تک بند رہے گا۔

میونخ ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 760 پروازیں متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمات کے مطابق جمعے کی رات سے سنیچر تک 16 انچ سے زیادہ برف پڑی۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی غرض سے گھروں تک محدود رہیں۔

سخت سردی نے ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی خلل ڈالا ہے۔ ریل آپریٹر ڈوئچے بان نے کہا ہے کہ ’میونخ سٹیشن ابھی خدمات فراہم نہیں کر سکتا۔‘

ڈوئچے بان کے مطابق مسافروں کو پورے خطے میں (ٹرینوں کی آمد میں) تاخیر اور منسوخی کی توقع کرنی چاہیے، اور زیادہ تر بسیں، ٹرام اور مضافاتی ٹرینیں میونخ میں نہیں چل رہیں۔

سنیچر کو بائرن میونخ اور یونین برلن کے درمیان طے شدہ فٹ بال چیمپیئن شپ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
جرمنی کا بیشتر حصہ کئی دنوں سے برف باری اور منجمد درجہ حرارت کی زد میں ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے