اہم خبریں متفرق خبریں

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، رواں سال 408 ہلاکتیں

دسمبر 8, 2023 < 1 min

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی، رواں سال 408 ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں پولیس، ایف سی، آرمی اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نشانہ بنی ہے۔

دسمبر کے پہلے ہفتے میں تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال 1404 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے جن میں سے 408 موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 986 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں سب سے زیادہ پولیس کے 174 اہلکاروں کی موت ہوئی اور 401 زخمی ہوئے۔

شامل کیے گئے سابق قبائلی اضلاع میں 560 جبکہ بندوبستی اضلاع میں 844 افراد کی اموات اور زخمی ہوئے۔

پشاور ریجن میں سب سے زیادہ 397 افراد دہشت گردی کانشانہ بنے،خیبر مہمند میں 107 افراد نشانہ بنے۔

ڈی ائی خان ریجن میں 212،جنوبی وزیرستان اور ایف ار ٹانک میں 87 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے 51 جوان موت کے منہ میں گئے جبکہ 124 زخمی ہوئے۔

رواں سال اب تک 144 عام شہری ہلاک جبکہ 311 زخمی ہوئے۔

ایف سی اہلکاروں میں 31 کی موت جبکہ 111 زخمی ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے دیگر محکموں کے 10 اہلکار کی اموات ہوئی ںجبکہ 39 زخمی ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے