اہم خبریں متفرق خبریں

غزہ میں جنگ بندی، 193 میں سے قرارداد کے 10 مخالف ملک کون سے ہیں؟

دسمبر 13, 2023 < 1 min

غزہ میں جنگ بندی، 193 میں سے قرارداد کے 10 مخالف ملک کون سے ہیں؟

Reading Time: < 1 minute

193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنگ زدہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا ہے۔

منگل کی منظور کی گئی قرارداد منظور کے حق میں 153 ممالک نے ووٹ دیا، 23 نے حصہ نہیں لیا اور 10 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جن میں اسرائیل اور امریکہ بھی شامل ہیں۔

اگرچہ اس قرارداد پر عمل کرنے کا اسرائیل پابند نہیں، مگر یہ عالمی رائے عامہ کی طرف اشارہ کرتی ہے جو جنگ کے خلاف ہے۔

‎سعودی عرب کے اقوام متحدہ کے سفیر عبدالعزیز الواسل نے ووٹنگ کے بعد ریمارکس میں کہا کہ "ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قرارداد کے مسودے کی حمایت کی جسے ابھی ایک بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا ہے۔”

"یہ اس قرارداد کو نافذ کرنے کے لیے بین الاقوامی موقف کی عکاسی کرتا ہے۔”

یہ ووٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل پر غزہ پر اپنے مہینوں سے جاری حملے کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے، جہاں 18,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

غزہ کے 23 لاکھ باشندوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ لوگ بھی بے گھر ہو چکے ہیں۔

جن دس ملکوں نے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے جنگ بندی قرارداد کی مخالفت کی اُن میں اسرائیل اور امریکہ کے علاوہ، پیراگوئے،آسٹریا، لائبیریا، گوئٹے مالا، چیکیا، نارو، پاپوانیوگنی، مائیکرونیزیا شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے