اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم، بیوی کے سامنےپولیس اہلکار بیٹے سمیت قتل
اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی ایک واردات کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اُس کا بیٹا قتل کر دیے گئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکار کے بیوی بچے چیخیں مار کے ڈاکوؤں کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کی جان کی امان مانگتے رہے۔
ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
اسلام آباد پولیس کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا شہید ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہیڈ کنسٹیبل نے راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا تو اُن کو پکڑنے کی کوشش کی۔
اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق ان کا بیٹا مدد کو آیا تو وہ بھی راہزنوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

