پاکستان

بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تاریخی لانگ مارچ پنجاب میں

دسمبر 20, 2023

بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تاریخی لانگ مارچ پنجاب میں

بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچ خواتین کا دیگر تنظیموں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ پنجاب سے گزر رہا ہے۔

لانگ مارچ تحریک کی روح رواں ماہرنگ بلوچ نے ٹویٹ کیا کہ ”ہم واضح کرتے ہیں کہ ہم اسلام آباد میں کوئی امید لے کر نہیں جا رہے کیونکہ وہاں انصاف نہیں بلکہ محکوم اقوام کےاستحصال کی پالیسیاں بنتی ہیں بلکہ ہم اقوام عالم کو جگانے جا رہے ہیں، ہم بلوچ نسل کشی کے حوالے سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے جارہے.

انہوں نے لکھا کہ اس جدوجہد میں ہمیں پوری دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

ادھر پشتون تحفظ موومنٹ نے کہا ہے کہ ٹی ایم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہی میں بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری لانگ مارچ کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ پی ٹی ایم کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ ہر ضلع میں لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال کریں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے