پاکستان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی

دسمبر 20, 2023

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی

پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر دھماکے میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے