پاکستان

ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ سے گھر خاکستر، 8 ہلاک

دسمبر 24, 2023

ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ سے گھر خاکستر، 8 ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں ایک گھر کے 8 مکین آگ لگنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق قلندر آباد کے گاؤں تریڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک کچے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈزاسٹر ویکل بمعہ ٹیم اور فائر ویکل بمعہ فائٹرز اور تین ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر پہنچیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک ہی فیملی کے 9افراد گھر کچا ہونے کی وجہ سے مکان تلے ہی دب گئے تھے۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ٹیم نے 8 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات کے مطابق ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے کی۔

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلی نے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے