پاکستان

لاپتہ کیے 100 طلبہ کو اسلام آباد پولیس کا ضمانت پر رہا کرنے کا اعلان

دسمبر 24, 2023

لاپتہ کیے 100 طلبہ کو اسلام آباد پولیس کا ضمانت پر رہا کرنے کا اعلان

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اتوار کو پولیس کے مطابق قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہو گئی ہیں۔ گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار افراد کے عزیز و اقارب معلومات اور مدد کےلیے رابطہ کریں تاکہ ان کو قانونی معاونت فراہم کی جا سکے۔

قبل ازیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گرفتار کیے گئے 250 طلبہ میں سے 100 تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں جن کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

انہوں نے طلبہ کو سامنے نہ لانے پر سخت اقدام سے خبردار کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے