پاکستان

ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی، تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں: صابر شاکر

دسمبر 24, 2023

ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی، تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں: صابر شاکر

پاکستان میں تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی جانب سے امیدوار پر تشدد کی تصویر اور جعلی خبر شیئر کرنے کے بعد ہنگامہ برپا ہے۔

بلال ورک نامی پی ٹی آئی کے امیدوار کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر پر تشدد کی خبر کو جعلی قرار دینے کے بعد یوٹیوبرز نے تاحال معافی نہیں مانگی تاہم صابر شاکر نامی سابق اینکر نے ڈان نیوز کی اینکر ابصا کومل کو لکھا کہ وہ اُن کی بہن جیسی عزت کرتے ہیں اور انہوں نے تصویر ڈیلیٹ کر دی ہے۔

صابر شاکر نے لکھا کہ وہ تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

اس سے قبل صابر شاکر، طارق متین سمیت سینکڑوں پی ٹی آئی سپورٹرز نے جعلی تصویر اور خبر شیئر کی تھی۔

صابر شاکر نے لکھا تھا کہ: لاڈلوں کے لیے کتنا خون چاہئیے؟

ان کا تشدد کی تصویر شیئر کر کے کہنا تھا کہ سابق رکن قومی اسمبلی بلال ورک کاجرم پاکستان تحریک انصاف سے تعلق ہے۔ اور اس سے بھی بڑا جرم کاغذات نامزدگی جمع کرانا ہے۔

تاہم بلال ورک کی اہلیہ نے وضاحت کی کہ جو تصویر شیئر کی گئی وہ تشدد کی نہیں بلکہ چار ہفتے پرانے ایک حادثے کی ہے۔

طارق متین نامی یوٹیوبر نے فیک نیوز شیئر کرنے پر معافی مانگنے کے بجائے یوں وضاحت کی:
بلال ورک کی تصویر کی غلطی خود تشدد کا نشانہ بننے والے عمر ایوب نے کی ۔ ہم نے بھی آگے بڑھادی ۔ کچھ دوست نشاندہی کے بعد جو باتیں کر رہے ہیں ان کا برا مت منائیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے