پاکستان

نگراں حکومت کا آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے سے انکار

دسمبر 26, 2023

نگراں حکومت کا آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہٹانے سے انکار

عام انتخابات کے انعقاد سے قبل الیکشن کمیشن کے حکم پر تبدیل کیے گئے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور پولیس سرابرہ کو حکومت نے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔

منگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ دونوں افسران کو ہٹانے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے رپورٹ دی ہے جس میں ان کو عہدوں پر برقرار رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ احد چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی. سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے.
سیکریٹری نے بتایا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فیکشن رات کو ہو گیا ہے.

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ یعنی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے پر عمل درآمد ہو گیا ہے.

آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ

ائی جی ، ڈی سی کے معاملے کی پیش رفت ہے کہ وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کی ہے

اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی رپورٹ ہے

وزارت داخلہ نے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن ان دونوں افسران کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

وزارت داخلہ نے کہا ہے ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے

وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی replacemnet کے لیے ہمیں go ahead دیا

الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ داخلہ کی رپورٹ کو ہم دیکھ لیں گے

اپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے