پاکستان

انتخابات 2024: لاہور میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراض کیا؟

دسمبر 27, 2023

انتخابات 2024: لاہور میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراض کیا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیے گئے ہیں۔

لاہور کے حلقے این اے 127 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض محمد ایاز نامی شہری نے عائد کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کراتے ہوئے شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی۔

درخواست گزار شہری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

شہری نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔

اعتراض دائر کرنے والے شہری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كا صدر ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہو سکتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہے۔

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہو گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے