سزایافتہ اور نااہل، عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
میانوالی اور لاہور کےحلقے این اے 122 سے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں.
سنیچر کی شام ریٹرننگ افسر این اے 122نے محفوظ فیصلہ سنایا.
ریٹرننگ افسر نے فیصلے میں لکھا کہ عمران خان سزا یافتہ اور پانچ سال کے لیے نااہل ہیں.
عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراض مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے اعتراض کیا تھا.
اعتراض میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں.
اعتراض کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین توشہ خانہ کیس میں نا اہل ہیں.
ریٹرننگ افسر کو بتایا گیا تھا کہ ان دو اعتراضات کے باعث بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے.

