شیر افضل مروت آؤٹ، پارٹی پالیسی پانچ لوگ ہیں: تحریک انصاف
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق پارٹی کے پالیسی بیانات صرف پانچ رہنما جاری کر سکیں گے اس کے سوا کسی بھی بیان کی حیثیت نہیں۔
سنیچر کو رات گئے یہ اعلامیہ شیر افضل مروت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کے اعلان کے ایک دن بعد جاری کیا گیا۔
قبل ازیں سنیچر کی شام پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مرکزی سیکریٹیریٹ میں شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین گوہر علی خان نے پالیسی بنانے سے قبل تاحیات چیئرمین عمران خان سے جیل میں تفصیلی ملاقات بھی کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، شبلی فراز، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے بیانات تصور کیے جائیں گے۔
یہ اعلامیہ شیر افضل مروت کے حامیوں کے لیے ایک بم بن کر گرا ہے جو اُن کو عمران خان کے بعد پارٹی کا چہرہ دیکھ رہے تھے۔