پاکستان

بلے کا نشان، پی ٹی آئی کا؟ حتمی فیصلہ آج سپریم کورٹ میں ‏

جنوری 12, 2024

بلے کا نشان، پی ٹی آئی کا؟ حتمی فیصلہ آج سپریم کورٹ میں ‏

پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان کا حتمی فیصلہ آج سپریم کورٹ کرے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے اپنی اپیل میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے