بزدل دشمن کی اخلاقیات نہیں ہوتیں: عمران خان کی جیل میں گفتگو
پی ٹی ائی کے سابق چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چیف جسٹس مسلمان ہے اور مسلمانوں کے بارے میں اللہ تعالی نے کہا ہے،کہ دشمنوں سے اتنی بھی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو.
منگل کو ان کا کہنا تھاکہ قران سب کے لیے ہے اور ہمارا کام ہے یاد کروانا. انصاف کے نظام پر یقین نہیں، چاہتا ہوں ٹرائل لائیو دکھایا جائے، چاہتا ہوں قوم کو پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے، لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے.
انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے
نو مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا
کیپیٹل ہل واقعہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا
کور کمانڈر ہاؤس اسلام اباد ہائی کورٹ اور جی ایچ کیو کی سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی
لوگ بے وقوف نہیں وہ جانتے ہیں کہ فوٹیج چوری کرنے کے وسائل کس کے پاس ہیں
نو مئی لندن پلان ایگریمنٹ کا حصہ ہے
لوگوں کو اغوا کر کے تشدد کیا جاتا ہے اور اگر وہ نہیں مانتے تو ائی سی یو پہنچ جاتے ہیں
الیکشن کمیشن پولیس ایف ائی اے سب لندن ایگریمنٹ کا حصہ ہیں
پی ٹی ائی کی پہلے اور دوسرے درجے کی قیادت کو اڑا دیا گیا انتخابی نشان لے لیا گیا
8 فروری کو انہیں جھٹکا لگنے والا ہے اور یہ ڈرے ہوئے ہیں
پبلک کو نہیں روکا جا سکتا اسی لیے یہ ڈرے ہوئے ہیں
پلان سی بھی موجود ہے اور ایک اور پلان بھی بنا ہوا ہے، حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے مذاکرات کیے.
جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن مسائل کا حل ہیں.
جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اچھے غلاموں کی طرح سائفر کی بات نہ کرو ورنہ کیسز کی بارش ہوگی.
کیا حکومت گرانے کی سازش کو ایکسپوز کرنا غداری ہے؟ سیاسی استحکام کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں.
ملک صرف سرمایہ کاری سے اس دلدل سے نکل سکتا ہے جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں
ایک کروڑ بیرون ملک پاکستانی ہیں جن کی سرمایہ کاری سے یہ ملک اٹھ سکتا ہے
ہم کہہ کہہ کر تھک چکے ہیں کہ نو مئی واقعات پر ازادانہ انکوائری کروائی جائے، کبھی فوج کے خلاف کچھ نہیں کیا.
جب مجھ پر گولیاں چلیں ہم نے اس وقت بھی کچھ نہیں کیا، کئی لوگوں پر اتنا ظلم کیا گیا کہ وہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے. کئی لوگوں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کیا.
بیرسٹر گوہر کے گھر کے دروازے توڑ کر بھی گھر میں گھس گئے.
شیخ رشید نے بڑا ساتھ دیا،پارٹی کے اندر سے دباؤ تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا جا سکتا.
میرا یا بشری بی بی کا پاور کاریڈور میں کسی سے رابطہ نہیں.
چیف الیکشن کمشنر نے وہ حرکتیں کی جو اج تک کسی نے نہیں کیں. بزدل دشمن کی کوئی اخلاقیات نہیں ہوتیں وہی حرکتیں الیکشن کمیشن نے کی، لوگ جب فیصلہ کر لیتے ہیں پھر جو مرضی پروپگینڈا کیا جائے کامیاب نہیں ہوتا
قانون ہے کہ الیکشن کمیشن نے 90 روز میں الیکشن کروانے ہوتے ہیں
دو صوبوں میں حکومتوں کو تحلیل کیا 90 روز میں الیکشن نہیں ہوئے
اکتوبر میں الیکشن ہونا تھے تب بھی نہیں ہوئے
آئین کی خلاف ورزی پر ارٹیکل سکس لگتا ہے، نہ بلا رہا نہ بلے باز تو اب کیوں ڈرے ہوئے ہیں، پلان سی کے بارے میں 8 فروری کو پتہ چل جائے گا.
پی ٹی ائی کی انڈر 16 ٹیم کو بھی انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی.

