اہم خبریں

مشرق وسطٰی کی مستقل کشیدہ صورتحال میں قطر کے وزیر خارجہ کا تہران کا دورہ

اگست 27, 2026

مشرق وسطٰی کی مستقل کشیدہ صورتحال میں قطر کے وزیر خارجہ کا تہران کا دورہ

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی ہے تاہم اس ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

قطر کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دو روز بعد ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطوں میں‌ برقرار تیزی کی جانب اشارہ ہے جس سے مشرق وسطٰی کی صورتحال کو بہتری کی جانے لے جانے کی امید پیدا ہوئی ہے-

ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والے ممالک میں قطر اور پاکستان بھی شامل تھے-

مشرق وسطٰی کی مستقل کشیدہ صورتحال میں برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) نے بدھ کو بتایا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تیل بردار جہاز کو ایک نامعلوم قسم کے پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔
بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا اور عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ تاحال ماحولیاتی آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قطری وزیرِ خارجہ کے دورۂ ایران کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا-

اعلان کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا تھا کہ قطر کے وزیر خارجہ تہران میں حکومتی عہدیداروں سے قطر کی ثالثی کی کوششوں اور اقدامات اور خطے میں دیگر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت اور تبادلۂ خیال کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے