عالمی خبریں

حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پر میزائل داغ دیا

جنوری 19, 2024 < 1 min

حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پر میزائل داغ دیا

Reading Time: < 1 minute

یمن کے حوثی جنگجوؤں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے امریکی تیل بردار جہاز پر میزائل داغا ہے تاہم امریکہ کی نیوی نے کہا ہے کہ وار خطا گیا ہے۔

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یمن کے حوثی مصروف سمندری گزرگاہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس دوران امریکہ و برطانیہ کے جنگی جہازوں نے یمن کے اندر حوثی ملیشیا کے اسلحے کے ذخیروں پر بمباری بھی کی ہے۔

یمن کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ یمن کو سنہ 2014 میں تب خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ جب شیعہ مسلم حوثی تحریک نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا اور اُس کے بعد سے اب تک ملک میں خانہ جنگی جاری ہے۔

اس خانہ جنگی کے شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں کے خلاف سعودی قیادت میں ایک اتحاد بنا جس نے یمن پر ایک طویل عرصہ تک فضائی کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے باعث یمن میں نہ صرف مزید تباہی ہوئی بلکہ یہ مُلک میں غربت کا باعث بنیں۔

مُلک میں خانہ جنگی اور غربت کے باوجود حوثیوں نے گذشتہ سال نومبر سے بحری نقل و حمل میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی اور اس معاملے میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا۔ حوثیوں کی جانب سے مال بردار بحری جہازوں پر حملوں کے بعد اب برطانیہ اور امریکہ نے جوابی کارروائی کی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف اس حالیہ کارروائی کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے