اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

جہاز سے گرنے والا فون جو ٹھیک کام کرتا رہا کس کمپنی کا؟

جنوری 20, 2024 2 min

جہاز سے گرنے والا فون جو ٹھیک کام کرتا رہا کس کمپنی کا؟

Reading Time: 2 minutes

رواں سال 6 جنوری کو امریکہ کی الاسکا ایئرلائن کی پرواز اے ایس اے 1282 حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 16 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے کے دروازے کا ایک ٹکڑا اکھڑ کر فضا میں اڑ گیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز نے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 177 افراد کے ساتھ اڑان بھری اور جمعے کو ریاست اوریگون میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ دوران پرواز طیارے کے دروازے کا حصہ ٹوٹ گیا جس کے باعث متعدد سمارٹ فونز اور سامان فضا میں اڑگیا تھا۔

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک آئی فون ملا ہے جو ممکنہ طور پر الاسکا ایئر لائنز کی پرواز سے گر گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں سینیتھن بیٹس نامی شخص نے اس فون کی تصاویر شیئر کیں۔

سینیتھن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’سڑک کنارے ایک آئی فون ملا ہے جو 50 فیصد بیٹری کے ساتھ ایئرپلین موڈ پر سیٹ ہے، اور یہ فون 16 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود ٹھیک کام کر رہا ہے۔‘

سینیتھن نے بتایا کہ اس بارے میں انہوں نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ طیارے سے گرنے والا دوسرا فون ہے جو ملا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ یہ یا توآئی فون 14 پرو یا آئی فون 15 پرو ہو سکتا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق الاسکا کی فلائٹ 1282 پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی اور ابھی پرواز کر ہی رہی تھی جب کیبن کریو نے ’پریشر کے مسائل‘ کی اطلاع دی۔ اسی دوران طیارے کو پورٹ لینڈ ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا تھا اور تمام سواریاں اس حادثے میں محفوظ رہیں۔

اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں ایئر لائنز اور حفاظتی اداروں نے بوئنگ میکس نائن 737 جیٹ طیاروں کے کچھ ماڈل گراؤنڈ کر دیے ہیں جن کا استعمال سے قبل معائنہ کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے