تھریٹ الرٹ، اسلام آباد کی فوجی یونیورسٹیوں پر حملے کا خطرہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے اسلام آباد کے بعض تعلیمی اداروں پر حملے کا خطرہ ہے۔
پیر کو جاری کیے گئے تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ کسی خاتون خودکش حملہ آور کی جانب سے بھی کیا جا سکتاہے جو کسی طالب علم کے دوست کے طور پر یونیورسٹی کے اندر رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
تھریٹ الرٹ کے مطابق حملہ کا خطرہ بحریہ یونیورسٹی اور قریبی عمارتوں کو ہے۔
حکام کی جانب سے شہر بھر کے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔
Array