مجھے بشری بی بی کا معلوم نہیں ہوتا کہ آئیں گی یا نہیں: عمران خان کی جج سے شکایت
Reading Time: 2 minutesراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت اسلام آباد میں عمران خان نے جج سے شکایت کی ہے کہ اُن کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فون پر بات نہیں کرنے دی جاتی۔
جمعرات کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسزپر سماعت کی گئی.
عمران خان نے کہا کہ جیل حکام اُن کو بشری بی بی سے فون پر بات نہیں کرنے دیتے، مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ وہ آ رہی ہیں یا نہیں، لینڈلائن سے ہی بات کروا دیا کریں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی.
نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز ایڈووکیٹ، عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت پیش ہوئےجبکہ وکلاء صفائی بیرسٹر علی ظفر، سلمان صفدر،سکندر ذوالقرنین،عثمان گل اور دیگر عدالت پیش ہوئے.
آج190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم عائد ہونا تھی،وکیل امجد پرویز
ملزمان نے حاضری یقینی بنانا تھی لیکن بشری بی بی آج بھی موجود نہیں، وکیل امجد پرویز
جان بوجھ کر کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، وکیل امجد پرویز
سارا ڈرامہ8 فروری کیلئے ہورہاہے، عدالت8 فروری کے بعد ان کیسز کی سماعت رکھ لے،
ذرداری اور نواز شریف جے توشہ خانہ کیسز میں 13 فروری کی تاریخ دے دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی
ان کیلئے خاص شفقت کی جارہی ہے اور ہمارے روزانہ کیسز ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی
ہمارے کیسز زیادہ اور وکیل کم ہیں، وکیل سلمان صفدر
وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی بار بار استدعا
توشہ خانہ ریفرنس میں بھی وکلاء صفائی تبدیل کرنے کی درخواست
توشہ خانہ ریفرنس میں سلمان صفدر اور سکندر ذوالقرنین آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کرائیں گے
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں ہفتہ27 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرجرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر
*190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سماعت منگل 30 جنوری تک ملتوی