پاکستان

ریٹائرڈ فوجی افسر کی ’الیکشن کو کالعدم قرار دینے‘ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

فروری 16, 2024 < 1 min

ریٹائرڈ فوجی افسر کی ’الیکشن کو کالعدم قرار دینے‘ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں آٹھ فروری کومنعقد کیے گئےانتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

درخواست پر سماعت 19 فروری کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کی درخواست بریگیڈیئر (ر) علی خان کی طرف سے دی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں 30 روز کے اندر نئے انتخابات کرانے کا حکم دے۔

درخواست کے مطابق ’پری پول دھاندلی اور نتائج میں تاخیر کے بعد جمہوری اصولوں کو خطرات لاحق ہیں۔‘

درخواست دائر کرنے والے پاکستانی فوج کے سابق بریگیڈیئر علی کو کالعدم تنظیم حزب التحریر سے تعلق رکھنے کے الزام میں فوجی عدالت سے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی.

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی کو مئی 2011 میں جی ایچ کیو میں واقع ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے