پاکستان

راولپنڈی میں ریٹرننگ افسر کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی، مقدمہ درج

فروری 16, 2024 < 1 min

راولپنڈی میں ریٹرننگ افسر کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی، مقدمہ درج

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر سید نذارت علی کی اپلائیڈ فار سرکاری گاڑی ڈرائیور سے چھین لی گئی۔

تھانہ مندرہ پولیس نے ایڈیشنل کمشنر کوراڈینیشن سید نذارت علی کے ڈرائیور محمد کلیم خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نامعلوم ڈاکو ڈرائیور محمد کلیم خان کو موٹروے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے

واقعہ 14فروری کی رات ساڑھے 8بجے تھانہ مندرہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا

مقدمہ درج کرانے والے ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نزارت علی کسی عزیز کو ملنے گئے تھے، انتظار میں جی ٹی روڈ کھڑا تھا۔

ڈرائیور کے مطابق دو نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور گاڑی میں بیٹھ گئے، مجھے محبوس کرلیا، شور کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ کافی دیر بعد اُس کو موٹروے پر ویرانے میں گاڑی سے اتار دیا گیا۔

ڈرائیور نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور سے لفٹ لے کر وہ اسلام اباد پشاور موٹروے ٹول پلازہ پہنچا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے