پاکستان

کوئی بھی خود کو اہل نہیں سمجھتا، زیادہ سمجھوتے باز حکومت بنائیں گے: شاہد خاقان

فروری 17, 2024 < 1 min

کوئی بھی خود کو اہل نہیں سمجھتا، زیادہ سمجھوتے باز حکومت بنائیں گے: شاہد خاقان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے اور اب کوئی بھی وفاق میں حکومت بنانے کو تیار نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا فارم 47 جیت گیا ہے جبکہ فارم 45 ہار گیا ہے۔
آٹھ فروری کے انتخابات کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ناکام الیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پہلے ہی کہا تھا کہ اگر آپ نے آگے کے رستے کا تعین کیے بغیر الیکشن کروائے تو وہ کچھ نہیں دیں گے بلکہ انتشار دیں گے۔ میری بات حقیقت ثابت ہوئی ہے کہ آج الیکشن کوئی نتیجہ نہیں دے پائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ آج کوئی بھی اقتدار کو مستحق نہیں۔
’ملک مشکل میں ہے، سیاسی لیڈرشپ اقتدار کی سیاست سے نکلے اور ملک کی مسائل کا حل تلاش کریں۔‘

ان سے سوال ہوا کہ وزیراعظم کون بنے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ’جو زیادہ کمپرومائز کرے گا، وہ بن جائے گا۔‘

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں وہ وقت آنے والا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔

ان کی یہ ویڈیو ایڈمن کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو جون 2020 کی ہے۔

خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’وہ وقت آنیوالا ہے کہ وزارت عظمیٰ دینے والے وزارت عظمیٰ لے کے پھریں گے لینے والا کوئی نہیں ہو گا!‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’وزارتیں دینے والے وزارتیں بانٹیں گے، لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے