دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت بھی دیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزام پر ردعمل میں کہا ہے کہ ثبوت بھی پیش کرنا ہوتے ہیں۔
سنیچر کی شام سپریم کورٹ میں کورٹ رپورٹر عمران وسیم سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ الزام لگانا آپ کا حق ہے مگر ساتھ میں فرائض بھی پورے کر کے ثبوت بھی پیش کر دیں۔ درست غلط کا بعد میں تعین ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الزام لگا دیں بے بنیاد، نہ اُس میں ذرا سی صداقت ہو، نہ ثبوت بھی دے دیں۔
آپ کچھ بھی الزام لگا سکتے، کل کو چوری اور قتل کا بھی الزام لگا دیں۔
قبل ازیں راولپنڈی کے کمشنر لیاقت چھٹہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے انتخابی نتائج دھاندلی کر کے بدلے اور جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا۔
انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اس میں دیگر کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔
کمشنر لیاقت چھٹہ کا کہنا تھا کہ فوج نے الیکشن درست کرائے۔