پاکستان

عدالتی حکم عدولی، اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنے کا حکم

فروری 20, 2024 2 min

عدالتی حکم عدولی، اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنے کا حکم

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کی گرفتاری کا حکم دیا ہے.

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار خان کی غیرقانونی گرفتاریوں کے معاملے پر ڈی سی اسلام آباد عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ڈی سی کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں ملیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی صدر فاروق بُٹر وکلا کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وکیل نے عاالت کو بتایا کہ ’ڈی سی نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے۔‘
اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ’عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئے؟‘

اس کے بعد عدم حاضری پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو بیرون ملک جانے سے بھی روکتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے.

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے جسٹس بابر ستار نے لکھا ہے کہ:

19 فروری کل آج 20 فروری کی استثنی کی درخواست ڈی سی اسلام آباد نے دی جو عدالت نے منظور نہیں کی اس کے باوجود وہ آج پیش نہیں ہوئے یہ کیس اگست 2023 سے چل رہا ہے آج حتمی دلائل کے لیے رکھا گیا تھا عدالتی حکم کے باوجود عرفان میمن پیش نہیں ہوئے انصاف کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے کیوں نا توہین عدالت پر تادیبی کاروائی کی جائے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے