جسٹس بابر ستار برہم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عدالت میں پیش
Reading Time: < 1 minuteتوہین عدالت کیس میں گرفتاری کا سامنا کرنے والے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وہ عمرے پر بیرون ملک جا رہے ہیں۔
بدھ کو سماعت کے آغاز پر جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن سے کہا کہ آپ نے ایم پی اوز کے 69 آرڈر جاری کیے، کیا اُن لوگوں کے ماں باپ نہیں تھے، کیا اُن میں سے کسی نے عمرے پر نہیں جانا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کے گزشتہ روز جاری کیے دوسرے شوکاز نوٹس کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
Array