میرا استعفیٰ نظام سے بغاوت تھی: لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج
Reading Time: < 1 minuteلاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا ہے کہ چند افراد نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
جمعرات کو لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے پورے سسٹم کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور وہ لوگ ہمارے اوپر مسلط ہیں۔
جسٹس ر شاہد جمیل نے کہا کہ اس ملک میں غیر یقینی کی صورت حال ہے۔ اس طرح ہمارے کچھ ججز کے اندر بھی خوف کی صورت حال ہے۔
مستعفی جج نے کہا کہ لوگوں کو ڈر ہوتاہے کہ نوکری چلی جائے گی، چیف صاحب نہ ناراض ہو جائیں۔
جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا کہ اس خوف سے باہر آؤ، اس خوف کی وجہ سے ہم آج ایک قوم نہیں بن سکے۔
شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ اُن کا استعفی کسی کے پریشر میں نہیں ہوا بلکہ یہ استعفی نظام کے خلاف بغاوت ہے۔
سابق جج نے کہا کہ یہ استعفی ان لوگوں کے لیے مثال ہے جو خوف میں آ کر فیصلے دے رہے ہیں۔
جسٹس ر شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ اپنی سیلف رسپیکٹ پر سمجھوتہ نہ کرو۔ استعفی میں شعر لکھنے کی وجہ یہی تھی۔