پاکستان

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد

فروری 27, 2024 3 min

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد

Reading Time: 3 minutes

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشری بی بی اور عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

منگل کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔

عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے پانچ گواہ بھی طلب کیے ہیں۔

فردِ جرم عائد کیے جانے کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے عمران خان کی جانب سے دائر دو درخواستیں بھی منظور کر لی ہیں۔

درخواستیں ڈینٹسٹ اور جنرل فزیشن سے چیک اپ کے لیے دائر کی گئی تھیں۔

القادر ٹرسٹ ریفرنس میں سرکاری خزانے کو ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم ملک ریاض کو عمران خان کی کابینہ سے منظوری کے بعد ٹرانسفر کی گئی۔

دوران سماعت عمران خان کی گفتگو:

عوامی مینڈیٹ سے بڑی کوئی چوری نہیں ہو سکتی، انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے. ائی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط غداری قرار دیا جا رہا ہے

فیٹیف کی قانون سازی کی انھوں نے مخالفت کی تھی اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اس کے کیسز ختم کیئے جائیں

میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا

ائی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا ہے

کیا ائی ایم ایف کو خط بھیج دیا گیا ہے بانی پی ٹی ائی سے سوال

خط ڈکٹیٹ کروانے کے بعد سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی

اج پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی جس کے بعد خط کے بارے میں علم ہوگا

پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اج ائی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا

خط میں یہی لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں ا سکتا

تمام معیشت دان یہ کہتے ہیں کہ وسائل پیدا کیے بغیر قرض پر ملک نہیں چل سکتا

ساری قوم کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے 20 نشستوں والے کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے

سارا ملک انتخابات میں ان کے خلاف کھڑا ہوا ہے

چیف الیکشن کمشنر کا استعفی ضرور بنتا ہے

چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی

نگران حکومتیں بھی ہمارے خلاف لگائی گئی

الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد بھی دھاندلی میں مصروف ہے

الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے

صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا ہے

پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہی

الیکشن میں پی ٹی ائی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی

پارٹی کو ختم کرنے کے لیے نو مئی کا استعمال کیا گیا

ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی

شریف خاندان کا جنازہ نکل گیا ہے

ہفتے کے روز دوبارہ احتجاج کی کال دینے لگے ہیں

*اپ مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل اور محمود خان اچکزئی کو غدار کہتے تھے اج اپنے فائدے کے لیے ان سے رابطے بڑھا رہے ہیں،بانی پی ٹی ائی سے صحافی کاسوال*

ہم نون لیگ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف ہیں جنہیں دھاندلی کر کے جتوایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کا جواب

دھاندلی کر کے ہرائی جانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں ان کے ساتھ ملکر ملک بھر میں احتجاج کریں گے

اگر محمود خان اچکزئی اپ کے ساتھ مل جائیں تو کیا پھر وہ غدار نہیں ہوں گے؟بانی پی ٹی ائی سے صحافی کا سوال

بانی پی ٹی ائی سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے

فرد جرم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے پڑھ کر سنائی.

آپ پر فریم چارج کیا جارہا ہے آپ بتائیں guilty ہیں کہ نہیں، جج کا بانی پی ٹی آئی سے سوال

عمران خان نے کہا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ہے مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے.
دونوں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کیا.

ملزمان کے وکلاء نے چالان کی نقول دوبارہ فراہم کرنے کی استدعا کی تھی

ملزمان کے وکلاء سلمان صفدر، ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل نے عدالت سے سات دن کا وقت مانگا

آپ کو پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں مزید وقت نہیں دے سکتے، عدالت

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئےاور کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی اب ہم چاہتے ہیں ریفرنس کی سماعت جلد مکمل ہو.

خان صاحب آپ پہلے بتائیں آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں، جج

ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا جیل انتظامیہ نے کہا تھا اتوار کو ڈاکٹر آئے گا، اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے اگلے اتوار کو ڈاکٹر آئے گا.

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی گئی

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں 58 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے